صحافی عزیز میمن کے قاتل میں ملوث مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر سندھ صحافی سنگت،صحافتی اتحاد کا احتجاج، دھرنا،وفاق نوٹس لے ،پی ،ایف، یو،جے بچل ہنگورو،غلام حسین چانگ، اختر چانڈیو،اخلاق جوکیو کی قیادت میں درجنوں صحافیوں ،پچاس سے زائد سیاسی،سماجی رہنماءوں ،شہریوں نے ٹھری میرواہ روڈ تا محراب پور پولیس تھانہ تک احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء ریلی نے تھانہ کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محراب پور کے سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے جس پر صحافتی تنظی میں احتجاج پر مجبور ہیں اگر پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار نہ کیا توپھر احتجاج کا دائرہ صوبائی سطح تک بڑھایاجائے گا، دوسری طرف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)نوشہروفیروزکے محمد سلیم مغل نے شہید صحافی عزیز میمن کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو گرفتارنہ کرنے اور شہید صحافی کے ورثاء کو حراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملزمان کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔