ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافی قیس جاوید کے بیہمانہ قتل پرراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ نے احتجاج کی کال دے دی
آر آئی یو جے صحافی قیس جاوید کے ناحق قتل پر پریس کلب کے باہر احتجاج کرے گی
آر آئی یو جے نیشنل پریس کلب کے باہر 11 دسمبر بروز جمعہ بوقت 3 بجےکو احتجاج کرے گئی احتجاج میں راولپنڈی اسلام آباد کے صحافی اور سول سوسائیٹی کے نمائندے شرکت کریں گئے اس حوالے سے صدر آر آئی یو جے شکیل احمد کا کہنا تھا کہ آئے روز صحافیوں کوقتل اورزدوکوب کرنے بڑھتے واقعات سے صحافیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہیں،حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافی قیس جاوید کے قتل کی شدید مزمت کرتے ہیں، وزیر اعظم، چیف جسٹس،قانون نافذ کرنے والے ادارے بیہمانہ قتل کا نوٹس لیں،کل بروز جمعہ 3 بجے نیشنل پریس کلب کے باہر صحافی قیس جاوید کے قتل کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، راولپنڈی اسلام آباد کے صحافی مظاہرے میں شرکت کو یقینی بنائیں کیونکہ صحافی کا قتل صحافت کا قتل ہے
Leave a Reply