ایپنک کے سابق چیئرمین، عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پرشکیل احمد صدرراولپنڈی یونین آف جرنلسٹس گہرے دکھ کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ عبدالحمید چھاپرا مرحوم 2مرتبہ پی ایف یو جے اور 5 مرتبہ کراچی پریس کلب کے صدر، جب کہ ایک مرتبہ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ انہوں نے اپنی طویل صحافتی زندگی میں جنگ گروپ کے ساتھ ساتھ دیگر اشاعتی اداروں سے بھی وابستہ رہے، انہوں نے نامور صحافیوں اور پی ایف یو جے کے بانی اراکین منہاج برنا مرحوم اور نثار عثمانی مرحوم کے ساتھ مل صحافیوں کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی۔ پیشہ وارانہ امور کے ماہر عبدالحمید چھاپرا نے ملک بھر کے صحافیوں میں خاصے مقبول اور ہر دل عزیز شخصیت کے حامل تھے۔ ان کے انتقال پر جنرل سیکٹری صدیق انظر ، عابد چوہدری ، شبیرمغل،مدثرکیانی،ملک ظفراقبال، اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔شکیل احمد نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں صحافتی حقوق کے علم بردار ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے چھاپرا صاحب کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی۔