راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے 24 نیوز کے آفس باہر احتجاجی مظاہرہ

جڑواں شہر کے صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر شکیل احمد نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
24 نیوز سے جبری برطرفی کا سلسلہ بند کیا جائے
چینل 24 نیوز کے جبری برطرف شدہ صحافیوں کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا دوسری صورت میں واجبات کی ادائیگی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہےگا صحافیوں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا – صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور معاشی قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
احتجاجی مظاہرے سےنیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے بھی خطاب کیا ان کاکہنا تھا کہ صحافی پہلے سے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ان کی مشکلات میں مذید اضافہ نہ کیا جائے پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اگر 24 نیوز چینل کے صحافیوں کونوکری پر بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ۔ احتجاجی مظاہرے میں مرکزی قائدین کے علاوہ دیگر صحافی بھی شریک ہوئے جن میں عابد چوہدری شبیر مغل ،مدثر الیاس کیانی۔رضوان علزئی۔نعیم سندھو۔ملک عبدالجبار۔علی عباس شاہ۔عرفان ملک،اسرار حسین شاہ، یاسراحمد زبیری ،قاضی ابوبکر راجہ بابر زیب ، راجہ ندیم اختر کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی.