راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے موجودہ میڈیا بحران کا زمہ دار حکومتی مشینری کو قرار دیتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں ملک گیر تحریک چلانے اور عید کے فوری بعد اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے اور بھوک ہڑتالی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے پیر کے روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس RIUJ کا اہم اجلاس صدر آر آئی یو جے شکیل احمد کی صدارت میں منعقد ہوا

 

اجلاس میں عابد چوہدری ، سید یاسین ہاشمی ، اظہر شریف چوہدری ، شبیر مغل ، مدثر کیانی ، خالد منصور ایرانی ، فیصل مرزا، ملک جنید ،رضوان بیگ ظہیر عالم ، سنی بھٹی ،عمران مانی ، شہباز نار ،محمد بابر ، ملک گل نواز کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے محمد صدیق انظر نے کہا کہ گزشتہ روز وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے ملک گیر اجلاس بلایا گیا س میں پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور جنرل سیکرٹری جناب رانا محمد عظیم سمیت ملک کی دیگر صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی جسے ہم نے خوش آئند قرار دیا تھا مگر ہماری پیش کردہ سفارشات کو ماضی کی طرح فائلوں میں بند کر کے رکھ دیا گیا ہے ۔

اجلاس میں صدر آر آئی یو جے شکیل احمد کی اجازت سے 7 قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کی کرونا ویکسینیشن ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔کرونا سے شہید صحافی اور میڈیا ورکرز کو حکومتی سطح پر شہید کا درجہ اور مراعات دی جائیں۔ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں ۔جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2000کا فوری نفاذ کیا جائے۔آئی ٹی این ای کے چئیرمن اور ممبران کا فوری تقرر کیا جائے ۔آٹھویں ویج ایوارڈ کا فوری نفاز کرایا جائے ۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شکیل احمد نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں میں دھڑے بندیوں کی وجہ سے ورکنگ جرنلسٹس کو نقصان ہوا ہے مالکا ن اخبارات اور ٹی وی چینلز نے یونین میں اپنے ایجنٹ چھوڈے ہوئے ہوتے ہیں جن کا ایجنڈا مالکان کا تحفظ ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے اس سلسلے میں ہم نے انٹرنیشنل فیڈرل یونین آف جرنلسٹس IFJ کو بھی آگاہ کر رہے ہیں آزادئی صحافت کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں