وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر چوہدرری قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ آج بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے لاکھوں ایکڑ پر
تیار فصلیں تباہ ہو چکی ہیں 4 کروڑ کے قریب سپر فیلڈز سیلاب کی آفت سے تباہ ہو گئے ہیں دوسروں کے لئے خوراک پیدا کرنے والا کسان کاشتکار اور ہاری سیلاب سے بدحال ہوگیا ہے انسانیت کو بچانے کے لئے سب کو آگے آنا چاہیئے اور اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں، عورتوں،بچوں اور بزرگوں کو بچانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیئے وہ سیلاب متاثرین کے لئے میڈیا الیون اور آئی سی سی اے کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کی تقریب جو راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور تنویر ایسوسی ایٹ نے میوزیم کرکٹ گراؤنڈ فیصل ٹاؤن میں منعقد کی تھی سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر شکیل احمد، صدیق انظر،طارق عثمانی،جمیل مرزا،فرحت فاطمہ،مدثر الیاس کیانی،فرخ نواز بھٹی،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی،سید تنویر حسین شاہ،احمد یار خان،راجہ عدنان،محمد مبین اور شاہد راجہ کو سیلاب متاثرین کے لئے اتنی بڑی تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دی قمر زمان کائرہ نے کہا سیلاب متاثرین کیلئے حکومتی سطح پر سماج کے تمام طبقات کی طرف سے امداد اکھٹی کرنا اور حقداران تک پہنچانا بہت بڑا نیکی کا کام ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے آر آئی یو جے اور راولپنڈی اسلام آباد کی پوری صحافتی برادری کو جذبہ خیر سگالی کے تحت آگے بڑھ کر متاثرین سیلاب کی مدد کرنے پر انہیں مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں اس بربادی اور تباہی سے ترقی کا راستہ نکالیں گے اور انشاء اللہ جلد ہی متاثرہ فیملیاں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں گی پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں سب سے زیادہ زور فلاح انسانیت اور مصیبت میں ایک دوسرے کے کام آنے پر دیا گیا ہے ملک پاکستان جن شدید مشکلات کا شکار ہے خصوصاً جو سیلاب زدگان ہیں ہم سب پر فرض ہے کہ ان کی ہر ممکن مدد کریں پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی سجادہ نشین دربار بھنگالی شریف نے کہا کہ ملک پاکستان سیلاب کی وجہ سے بحرانی کیفیت کا شکار ہے اس مشکل سے ہم سب نے مل کر نکلنا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار اداکیا جائے اس میچ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے سابقہ تحصیل ناظم حامد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا قاضی شوکت نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اس میچ کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے سید تنویر حسین شاہ نے کہا کہ ملک پاکستان میں سیلاب زدگان شدید مشکلات کا شکار ہیں لیکن پاکستانی عوام بہادر ہے جس طرح ہم نے 2005 میں زلزلے کی مشکلات سے مقابلہ کیا تھا اسی طرح سیلاب زدگان کی جلد بحالی کا سفر شروع ہو جائے گا معروف اینکرز اور میڈیا الیون کے کھلاڑی رحمان اظہر،سرمد عباس اور شہزاد اقبال نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ آج پانی میں ڈوبا ہوا ہے متاثرین کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے آر آئی جے یو کے صدر شکیل احمد نے تمام مہمانوں اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بحثیت مسلمان ہمیں اپنا فرض ادا کرنا ہوگا اور اپنے بھائیوں کا ہاتھ پکڑنا ہوگا اس دوستانہ میچ کی تقریب میں پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری جمیل مرزا،فرحت فاطمہ،طارق عثمانی،شکیل احمد،صدیق انظر، فرخ نواز،سید ساجد سلطان علی شاہ،سید راحت علی شاہ، سید اسد شاہ،سید شجاع محمد اور مرزا سفیر نے بھی خطاب کیا آخر میں کھلاڑیوں میں انعامی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئیے گئے یاد رہے کہ اس میچ کا انعقاد راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے شکیل احمد،مدثر الیاس کیانی،صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس،محمد شاہ ہمدانی سجادہ نشین دربار بھنگالی شریف،تنویر ایسوسی ایٹس اور راجہ مبین شاہد کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوا