ایک اور صحافی قتل

 

ڈیرہ اسماعیل خان میں قیس جاوید صحافی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مقتول صحافی قیس جاوید ایک مقامی ٹی وی چینل سے وابستہ تھا اور حال ہی میں انہوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے خود اپنا ایک پروگرام بھی شروع کیا تھا۔
یہ 37 سالہ صحافی اس سے قبل جیو ٹی وی چینل کے لیے بہ طور کیمرہ مین بھی کام کر چکا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے قیس جاوید کو ان کے گھر کے قریب گولیوں سے نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شدید زخمی حالت میں قیس جاوید مسیح کو ہسپتال منتقل  کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹیس(برنا) کے صدر شکیل احمد اور نے کہا کہ آر ائی یو جے قیس جاوید کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے اور آعلی حکام سے اپیل کرتی ہے کہ قیس جاوید مسیح کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جاے