پاکستان میں آئے دن صحافیوں کا معاشی قتل اور پیمرا کی غنڈہ گردی جاری

آج پیمرا آفس کے پاہر صحافیوں کی بڑی تعداد اور مختلف تنظیموں کے سربراہان نے احتجاج میں شرکت کی – پیمرا اور میڈیا مالکان کی طرف سے آزادی صحافت اور صحافیوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے. صحافیوں کے اس معاشی قتل میں ٹاؤٹ مافیا کااہم کردار ہے ان کی طرف سے ہر روز ایک نیا حملہ ہو رہا ہے بول نیوز پر پیمرا کی طرف سے نشریات بند کرنے اور 24 نیوز کی جانب سے جبری نکالے گئے صحافیوں کے حق میں کئے گئے آج کے احتجاج میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے صحافیوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی سابقہ صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شکیل قراراور آر یو جے کے صدر شکیل احمد نے کہا اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو یہ احتجاج ملک بھر میں پھیل جائے گا. اس احتجاج میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں عابدچوہدری ، شبیر مغل ، مدثر الیاس کیانی ، شہزاد پراچہ، قاسم منیر ، شہباز نار،قاسم جمشید،راجہ تیمور انور اس کے علاوہ سیول سوسائٹی اور دیگر بڑھی تعداد نے شرکت کی