اسلام آباد (پ ر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے صدر شکیل احمد جنرل سیکرٹری صدیق انظر اور دیگر عہدیداران نے جیو کے سینئر صحافی وقار ستی پر پنجاب پولیس کی طرف سے توہین مذہب کی دفعات کے تحت درج کیے گئے مقدمے کو صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے مقدمات صحافیوں کو دبانے کی ایک مکروہ سازش ہے اور بعض سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظر سے اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کی آواز بند کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ وقار ستی کے خلاف تھانہ آرے بازار میں درج کیا گیا یہ جھوٹا مقدمہ ایک منظم سازش کے تحت کیا گیا ہے جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ صدر شکیل احمد اور جنرل سیکٹری صدیق انظر نے کہا کہ وقار ستی کے خلاف درج کیا گیا یہ جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے۔




Leave a Reply