اسلام آباد ( )میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (MWO) رجسٹر کے صدر کلیم شمیم اور جنرل سیکرٹری راجہ جاوید خان کی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس RIUJ کے دفتر میں صدر شکیل احمد اور دیگر عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں میڈیا ورکرز کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی اور ملک بھر میں صحافیوں و میڈیا ورکرز پر درج ہونے والے سیاسی مقدمات درج کرنے کی بھی مذمت کی گئی ملاقات میں طے پایا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے راولپنڈی اسلام آباد میں مشترکہ کیمپ لگایا جائے گا جبکہ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کو کلاشنکوف کی گولی سے دھمکانے کی بھی شدید مذمت کی گئی اور سینئر صحافی وقار ستی کے خلاف راولپنڈی آرا ئبازار میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کی بھی مذمت کی گئی۔ ملاقات میں میڈیا آرگنائزیشن، آرآئی یو جے اور ایپنک کے مرکزی عہدیداران پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا گیا یہ وفد وزیراعظم چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس کو خطوط لکھے گا جس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے خلاف ہونے والی غیر انسانی اور غیر قانونی کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور اسی آگاہی مہم کے لئے وزیر اطلاعات اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے ساتھ بھی ملاقات کرے گا.