اسلام آباد(پ ر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر شکیل احمد اور جزل سیکرٹری صدیق انظر نے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے ملازمین پر لاگو لازمی سروس ایکٹ 1952 کو فوری طور پر فیصلہ واپس لینے پر وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب،
سیکرٹری انفارمیشن میڈم شاہرہ شاہد اور پرنسپل انفارمشن آفیسر مبشر حسن کا شکر ادا کیا ہے جن کی کاوشوں سے یہ ایکٹ ختم ہوا۔وفاقی حکومت نے اس مارشلائی ایکٹ کو باضابطہ طور پر گزشتہ روز منسوخ کرتے ہوئے واپس لے لیا ہے آر آئی یو جے کی قیادت نے کہا کہ اے پی پی ملازمین پر جب سروس ایکٹ 1952 لاگو کیا گیا تو پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے نے ہنگامی بنیادوں پر ان حکومتی زعماء سے رابطے کیے گئے اور ان رابطوں کی بنیاد پر اے پی پی حکومت کو اپنے یہ مارشلائی ضابطے واپس لینے پڑے تاہم آر آئی یو جے وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب،سیکرٹری انفارمیشن میڈم شاہرہ شاہد اور پرنسپل انفارمشن آفیسر مبشر حسن کا شکر اداکرتے ہیں۔