اسلام آباد(پ ر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر شکیل احمد،جنرل سیکرٹری محمد صدیق انظر نائب صدور رانا رضوان ارشد،عثمان خان، منیبہ افتخار اور دیگر عہدیداران و مجلس عاملہ کے اراکین نے پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی اور عمران خان حکومت میں آزادی صحافت کے ظالمانہ قانون پیکا آرڈینس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرکے اسے کالعدم قرار دلوانے والے سینئر صحافی رضوان قاضی کو اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا صدراور ان سمیت تمام نو منتخب کابینہ کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے تفصیلات کے مطابق کاغزات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 دسمبر بروز ہفتہ تھی مقررہ وقت تک صدر کے لیے روزنامہ دنیا سے رضوان قاضی،سیکرٹری جنرل کے لیے 92 نیوز سے حسین احمد، نائب صدر کے لیے ہم ٹی وی سے فرح مہ جبین، فنانس سیکرٹری کے لیے جی این این سے حسیب ملک، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے پی ٹی وی سے عمران منصب،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے آن لائن سے راجہ بشارت سیکرٹری اطلاعات کے لیے نیوز ون سے امبرین علی اورگورننگ باڈی کی نشستوں کے لیے بی بی سی سے شہزاد ملک، پاکستان آبزرور سے زبیر قریشی،پی این این سیعادل عباسی جی ٹی وی سے آسیہ کوثر،چینل فائیو سے ضمیر حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔آخری تاریخ 17 دسمبر تک ان امیدواروں کے مقابلے میں کسی دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ الیکشن کمیٹی ان تمام امیدواروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کردیا ہے۔