اسلام آباد ()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) نے سینئر صحافی و اینکر پرسن غلام مرتضی سولنگی کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے,آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد،جنرل سیکرٹری فرقان راو،فنانس سیکرٹری ایاز اکبر یوسفزئی اور دیگر و مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں غلام مرتضی سولنگی کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ وہ میڈیا انڈسٹری سے وابسطہ افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں صحافتی برادری اور میڈیا ورکرز شدید مشکلات کا شکار ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات کی اس حوالے سے اہم ذمہ داریاں ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ مرتضی سولنگی بطور صحافی ان مسائل سے بخوبی آگاہ بھی ہیں اور وہ اپنے تجربے سو چ سمجھ اور فہم و فراست کی بنیاد پر ان مسائل کے حل کے لیے میڈیا اور ریاست کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔
فرقان راو
جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے
Leave a Reply